نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایران کے مرکزی بینک کے گورنر محمد رضا فرزین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مسلسل رابطے اور مذاکرات کا عمل جاری رہنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اسحاق ڈار اور ایرانی گورنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام ہی مضبوط اقتصادی تعاون اور مشترکہ ترقی کی بنیاد ہے۔ دونوں رہنماؤں نے زور دیا کہ علاقائی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے پرامن ماحول ناگزیر ہے۔
ملاقات کے دوران اسلام آباد میں جاری سفارتی کوششوں کو سراہا گیا اور اسلام آباد ٹاکس کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر کہا گیا کہ یہ پیش رفت خطے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی اثر و رسوخ کی عکاس ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…