آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد پہلا بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز کی بندش کے ایک ماہ سے زائد عرصے بعد پاکستان کے لیے پہلا تجارتی بحری جہاز ایم وی سیلین کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق این ایل سی اے پی لائن کے زیر انتظام یہ جہاز جبل علی سے کراچی پہنچا ہے جس سے کنٹینرائزڈ تجارت کی بحالی کا عمل شروع ہو گیا ہے اور سمندری سپلائی چین میں اعتماد بحال ہوا ہے۔ کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت پورٹ، شپنگ اور لاجسٹکس کے اسٹیک ہولڈرز کے مابین مربوط کوششوں کا نتیجہ ہے۔

اگرچہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز میں نقل و حمل معطل تھی، تاہم پاکستان کو تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری رہا اور 18 مارچ کو تیل بردار پہلا جہاز پاکستان پہنچا تھا۔ اس دوران پاکستانی پرچم بردار جہازوں نے ایران کے ساتھ خصوصی انتظامات کے تحت آبنائے سے گزر کر کنٹینرز کی ترسیل کو ممکن بنایا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں پاکستان کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے مابین مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے عالمی برادری کی سہولت کے لیے آبنائے ہرمز کو کلیئر کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے اور ایران کی 28 مائنز گرانے والی کشتیاں تباہ کر دی گئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ دو امریکی بحری جنگی جہازوں نے آبنائے ہرمز سے گزر کر مائنز ہٹانے کے آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ سینٹ کام کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کا کہنا ہے کہ ایک نیا محفوظ راستہ قائم کیا جا رہا ہے جس کی تفصیلات جلد میری ٹائم انڈسٹری کے ساتھ شیئر کی جائیں گی تاکہ تجارت کی آزادانہ نقل و حمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

ادھر ایرانی سرکاری ٹی وی نے امریکی دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی امریکی جہاز نے آبنائے عبور نہیں کی۔ واضح رہے کہ یہ آبی گزرگاہ عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے امریکہ اور ایران کے مابین ہونے والے اعلیٰ ترین سطح کے مذاکرات میں آبنائے ہرمز کی صورتحال ایجنڈے کا اہم ترین حصہ ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago