وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ہفتے کے روز لنڈی کوتل میں قائم افغان مہاجرین کے ہولڈنگ کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کیمپ میں فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے مہمان ہیں اور ان کی واپسی کا عمل وقار کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت مہاجرین کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے ہولڈنگ کیمپ میں بہترین انتظامات پر خیبر ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ کیمپوں پر دباؤ کے باوجود افغان خاندانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ لنڈی کوتل ہولڈنگ کیمپ میں اس وقت رجسٹریشن کے 20 پوائنٹس فعال ہیں جن کی تعداد کو بڑھا کر 40 کر دیا جائے گا۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کے عمل کو مزید تیز اور آسان بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت کو…
پاکستان کے معروف پاپ گلوکار حسن جہانگیر کا مقبول ترین گیت ہوا ہوا ایک بار…
برطانیہ کی حکومت نے چاگوس جزائر پر خودمختاری ماریشس کے حوالے کرنے کے معاہدے کو…
ارتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر روس اور یوکرین کے درمیان 32 گھنٹے پر محیط عارضی…
ہسپانوی فٹ بال لیگ لا لیگا میں ریال میڈرڈ کو ایک اور دھچکا لگا ہے،…
پوپ لیو چہار دہم نے ایران میں جاری جنگ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت…