اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت گوادر میں ایک بڑے آئل ریفائنری منصوبے کے لیے سعودی عرب کی جانب سے دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر سعودی آرامکو اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان شراکت داری ہوگی۔ مجوزہ سرمایہ کاری میں ساٹھ فیصد حصہ سعودی عرب جبکہ چالیس فیصد مقامی کمپنیوں کا ہوگا۔
اس اہم منصوبے میں پاکستان اسٹیٹ آئل، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہوں گی۔ ریفائنری کی یومیہ پیداواری صلاحیت چار لاکھ بیرل تک ہوگی۔
غیر ملکی سرمایہ کاری کو یقینی بنانے اور توانائی کے شعبے کو مستحکم کرنے کے لیے حکومت اس منصوبے پر کام کرنے والی مشینری کی درآمد پر بیس سالہ ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…