اسلام آباد بھر میں کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت دے دی گئی

اسلام آباد میں غیر ملکی معززین کی آمد کے پیش نظر کیے گئے سکیورٹی انتظامات کے بعد شہر بھر میں بند کاروباری مراکز اور دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے بیشتر علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال ہو گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے تصدیق کی ہے کہ شہر بھر میں تمام مارکیٹیں اور دکانیں کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور تاجروں کو اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ یہ اجازت شہر کے تمام علاقوں کے لیے ہے تاہم ایکسپریس وے کے مخصوص راستوں پر سکیورٹی پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مارکیٹوں کو بند کرنے کا فیصلہ وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی اور انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کے تناظر میں کیا گیا تھا۔ سکیورٹی صورتحال میں بہتری اور حالات کے معمول پر آنے کے بعد تجارتی مراکز کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

روس اور یوکرین کا ایک دوسرے پر ایسٹر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

یوکرین اور روس نے ایسٹر کے موقع پر کریملن کی جانب سے اعلان کردہ جنگ…

1 منٹ ago

اسلام آباد: امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم، ایرانی وفد روانہ

اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے مابین اعلیٰ سطحی مذاکرات کا طویل دور بغیر…

6 منٹس ago

امریکا کا آبنائے ہرمز کی فوری ناکہ بندی اور ایرانی ٹول ادا کرنے والے جہازوں کو روکنے کا اعلان

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ فوری طور پر آبنائے ہرمز…

12 منٹس ago

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور ایران کو ٹیکس دینے والے جہازوں کو روکنے کا اعلان

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ آبنائے ہرمز…

47 منٹس ago

اسلام آباد مذاکرات کی ناکامی: ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں فوری بحری ناکہ بندی کا حکم

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام پر اسلام آباد…

53 منٹس ago

لیاری کو پیرس بنانے کا وعدہ 18 سال سے تشنہ تکمیل ہے، منعم ظفر

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ لیاری کو پیرس بنانے کے…

59 منٹس ago