بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کا اسلام آباد کی سفارتی کامیابیوں پر اظہارِ فخر

اسلام آباد میں مقیم تارکین وطن پاکستانیوں نے ملکی سفارتی کامیابیوں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کو عالمی سطح پر سراہا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا عالمی تشخص مزید مستحکم ہوا ہے۔

تارکین وطن نے پاکستان کو امن کا فاتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی موجودہ قیادت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث عالمی برادری میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اعلیٰ سطحی امن مذاکرات کی میزبانی اور سفارتی کوششیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ملک ہے۔

پاکستانی کمیونٹی کے مطابق عسکری قیادت کی جانب سے اپنائی گئی مربوط اور مؤثر حکمت عملی نے ناقدین کو بھی زمینی حقائق تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ بیرون ملک مقیم شہریوں نے اس پیش رفت کو ملکی تاریخ کا ایک اہم باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابیاں قومی وقار اور استحکام کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

تارکین وطن نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی شناخت خطے میں امن اور استحکام کے فروغ سے جڑی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور جنرل سید عاصم منیر کا وژن اب بین الاقوامی سطح پر نہ صرف تسلیم کیا جا رہا ہے بلکہ اسے بھرپور پذیرائی بھی مل رہی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago