وزیراعظم شہباز شریف کا رواں ہفتے سعودی عرب کا دورہ متوقع

وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم یہ دورہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کر رہے ہیں جس کے لیے وہ اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے اندر ریاض روانہ ہوں گے۔ دونوں ممالک کے حکام اس دورے کے حتمی شیڈول کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔

سفارتی حلقوں میں اس دورے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر اسلام آباد میں حال ہی میں ہونے والے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے تناظر میں یہ پیش رفت انتہائی کلیدی سمجھی جا رہی ہے۔

اس سے قبل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا۔ اس گفتگو کے دوران وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب کو اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے تمام فریقین کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سفارتی کوششوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا جاری رکھے گا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ٹرمپ کی تنقید کے باوجود جنگ کے خلاف آواز اٹھانا جاری رکھوں گا، پوپ فرانسس

پوپ لیو نے واضح کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے…

16 منٹس ago

پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف اور جاپانی ہم منصب سنائے تاکائیچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ…

21 منٹس ago

ایران کے ساتھ کشیدگی: ٹرمپ انتظامیہ اور حامیوں میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

پاکستان میں اس ہفتے کے اختتام پر امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات…

26 منٹس ago

ایران کی بحری ناکہ بندی: عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی شدید متاثر ہونے کا خدشہ

امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ پیر کے روز صبح دس بجے (پاکستانی وقت…

31 منٹس ago

برطانیہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی حمایت نہیں کرے گا، وزیراعظم کیئر اسٹارمر

برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے پیر کے روز واضح کیا ہے کہ کسی بھی…

1 گھنٹہ ago

کراچی میٹرک بورڈ: امتحانی مراکز میں طالبات کے نقاب اتارنے پر پابندی نہیں

بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے دوران طالبات…

1 گھنٹہ ago