ایران کا اسلام آباد مذاکرات ناکام بنانے کا الزام، امریکا پر معاہدے کے قریب پہنچ کر رخنہ ڈالنے کا دعویٰ

ایران نے پیر کے روز امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے اسلام آباد میں جاری مذاکرات کو سبوتاژ کر دیا ہے، حالانکہ دونوں فریقین ایک معاہدے کے قریب پہنچ چکے تھے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تہران نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کے ساتھ نیک نیتی سے مذاکرات کیے۔

عباس عراقچی کے مطابق دونوں فریقین اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کے انتہائی قریب تھے، تاہم امریکی جانب سے غیر لچکدار رویے، اہداف میں مسلسل تبدیلی اور رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باعث پیش رفت نہ ہو سکی۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ حسنِ نیت کا جواب حسنِ نیت سے ہی دیا جاتا ہے، جبکہ دشمنی کا انجام دشمنی ہی ہوتا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب 47 برسوں میں پہلی بار دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر انتہائی اہم مذاکرات ہوئے تھے۔ تاہم، مذاکرات کے بعد امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ پیر سے ایرانی بندرگاہوں پر آنے اور جانے والی تمام سمارتی ٹریفک پر ناکہ بندی کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اس پابندی سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایسے جہاز مستثنیٰ ہوں گے جن کا تعلق ایران سے نہیں ہے۔

پاکستان کی ثالثی میں اسلام آباد میں ہونے والے یہ مذاکرات کئی دور کے بعد بغیر کسی حتمی معاہدے کے ختم ہو گئے۔ دونوں فریقین اہم معاملات پر اختلافات برقرار رہنے کے باوجود مزید سفارتی کوششوں کی ضرورت پر متفق دکھائی دیے۔

یہ بات چیت 28 فروری سے ایران پر جاری امریکی و اسرائیلی جنگ کو ختم کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ تھی، جس کے تحت دو ہفتوں کی ایک نازک جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔ مذاکرات کی ناکامی کے بعد اب خطے میں کشیدگی کے دوبارہ بڑھنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago