آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کو سربراہِ فوج مقرر کر دیا گیا

آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو فوج کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم انتھونی البانیز نے ملک کی دفاعی قیادت میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا اعلان کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل سوزن کوائل کی بطور آرمی چیف تقرری کی تصدیق کی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل سوزن کوائل، جو اس وقت چیف آف جوائنٹ کیپبلٹیز کے عہدے پر فائز ہیں، جولائی میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ وہ لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹوورٹ کی جگہ لیں گی۔ یہ تقرری آسٹریلوی فوج کی 125 سالہ تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

وزیراعظم انتھونی البانیز نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ ملکی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے سوزن کوائل کی تعیناتی کو انتہائی تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان خواتین کے لیے حوصلہ افزا ہے جو آسٹریلوی دفاعی فورسز میں خدمات انجام دے رہی ہیں یا مستقبل میں شامل ہونے کی خواہشمند ہیں۔

پنجپن سالہ سوزن کوائل نے 1987 میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ کئی اہم کمانڈ عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔ وہ آسٹریلوی فوج کی کسی بھی سروس برانچ کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

یہ تقرری ایسے وقت میں کی گئی ہے جب آسٹریلوی فوج کو صنفی امتیاز اور جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا ہے۔ اکتوبر میں دائر کیے گئے ایک قانونی مقدمے میں الزام لگایا گیا تھا کہ فوج ہزاروں خواتین افسران کو منظم جنسی زیادتی اور امتیازی سلوک سے تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

آسٹریلوی ڈیفنس فورس میں خواتین کی موجودہ شرح 21 فیصد ہے، جبکہ اعلیٰ قیادت میں ان کا تناسب 18.5 فیصد ہے۔ حکومت نے 2030 تک خواتین کی شمولیت کو 25 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

حکومتی ردوبدل کے تحت وائس ایڈمرل مارک ہیمنڈ کو آسٹریلوی ڈیفنس فورس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جو ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن کی جگہ لیں گے۔ جبکہ ریئر ایڈمرل میتھیو بکلی کو نیوی کا نیا سربراہ نامزد کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago