حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 24 ارب روپے کی سبسڈی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ خزانہ نے سمری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو منظوری کے لیے بھجوا دی ہے اور وزیراعلیٰ کی جانب سے باضابطہ دستخط ہوتے ہی فنڈز کا اجرا کر دیا جائے گا۔
اس حکومتی اقدام سے صوبے بھر کے تقریباً ساڑھے ایک کروڑ موٹر سائیکل سوار مستفید ہو سکیں گے۔ مجوزہ پلان کے تحت ہر بائیکر کو ماہانہ 2 ہزار روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
محکمہ ایکسائز کے ذرائع کے مطابق حکومت موٹر سائیکل مالکان کو پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اب تک اس اسکیم کے لیے 80 لاکھ سے زائد بائیکرز کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سن 1980 سے اب تک پنجاب میں تقریباً 5 کروڑ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سبسڈی پروگرام کا باقاعدہ آغاز جاری رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…