اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے بعد خطے میں امن کی بحالی کے لیے سفارتی کوششوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں بات چیت اور سفارت کاری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بات انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں اسلام آباد مذاکرات کے بعد پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کے کلیدی اور سہولت کار کے کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان ہمہ جہتی تزویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
قبل ازیں پیر کے روز وزیر اعظم شہباز شریف اور جاپان کی ہم منصب سنائے تاکائیچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے امریکہ اور ایران کے مذاکرات پر بات چیت کی۔
جاپانی وزیر اعظم نے جنگ بندی اور مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے اس عمل کو علاقائی استحکام اور عالمی توانائی کی سکیورٹی کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے امن عمل کے لیے جاپان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے جاپانی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ اور ایران کے وفود کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اسلام آباد میں تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…