پاکستان میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 16 اپریل کو ملک میں داخل ہوگا جس کے زیر اثر 16 سے 19 اپریل کے دوران ملک بھر میں موسلا دھار بارش اور آندھی کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا میں اس دوران بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں 17 اور 18 اپریل کو گرد آلود ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف حصوں میں 16 سے 18 اپریل کے دوران تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور ژالہ باری کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 16 سے 19 اپریل تک تیز ہواؤں اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ بلند پہاڑی مقامات پر برف باری اور چند مقامات پر ژالہ باری کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے کمزور ڈھانچوں اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی موجود ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

امریکہ ایران کشیدگی کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے…

2 منٹس ago

پوپ لیو کا ٹرمپ سے خوفزدہ نہ ہونے کا اعلان، جنگ کے خلاف اخلاقی موقف پر قائم

پوپ لیو چہار دہم نے پیر کے روز واضح کیا ہے کہ جنگ کے خلاف…

8 منٹس ago

خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر کا خدشہ، محکمہ موسمیات کی وارننگ جاری

پاکستان میں سال 2026 کے دوران گرمی کی شدید لہر کا خدشہ پیدا ہو گیا…

13 منٹس ago

کولمبیا: پابلو ایسکوبار کے چھوڑے گئے ‘کوکین ہپوز’ کی آبادی کنٹرول کرنے کے لیے تلفی کا فیصلہ

کولمبیا کی حکومت نے ملک کے وسطی علاقوں میں آزادانہ گھومنے والے درجنوں دریائی گھوڑوں…

57 منٹس ago

ایران سے 79 پاکستانیوں کی وطن واپسی، مجموعی تعداد 13 ہزار 700 سے تجاوز کر گئی

ایران سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا عمل مسلسل چوالیسویں روز بھی جاری رہا، جس…

1 گھنٹہ ago

ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر روایتی پریس کانفرنس: ایران، پوپ اور فاسٹ فوڈ پر دلچسپ تبصرے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک غیر معمولی پریس کانفرنس کے دوران…

1 گھنٹہ ago