Categories: Newsپاکستان

ایران سے 79 پاکستانیوں کی وطن واپسی، مجموعی تعداد 13 ہزار 700 سے تجاوز کر گئی

ایران سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا عمل مسلسل چوالیسویں روز بھی جاری رہا، جس کے دوران مزید 79 شہری وطن واپس پہنچ گئے۔ حکام کے مطابق یہ افراد گبد رمدان بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے، جس کے بعد اس راستے سے وطن واپس آنے والوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 152 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 28 فروری سے اب تک تفتان بارڈر کے ذریعے 10 ہزار 619 افراد پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ اس طرح تفتان اور گبد رمدان بارڈر کے راستے وطن واپس لوٹنے والے پاکستانیوں کی کل تعداد 13 ہزار 771 تک جا پہنچی ہے۔

واپسی کرنے والے شہریوں میں زائرین، ملاح، مزدور، تاجر اور طلبہ شامل ہیں جو ایران، عمان اور پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ وطن واپسی کے عمل کے دوران تمام افراد کے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال اور امیگریشن کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی وطن واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago