Categories: Newsپاکستان

خریانوالہ: بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں گھریلو تنازع پر بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم جاوید اقبال نے مائی مستانی روڈ پر واقع علی گارڈن میں فائرنگ کرکے اپنی 37 سالہ اہلیہ سائمہ بی بی، 17 سالہ بیٹی ام حبیبہ اور 13 سالہ عائشہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

افسوسناک واقعہ پیر کی شب اس وقت پیش آیا جب مقتولین اپنے کمرے میں سو رہی تھیں۔ ملزم جاوید اقبال واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایک شہری کی جانب سے اطلاع ملنے پر ایس پی جڑانوالہ، ڈی ایس پی کھرڑیانوالہ اور ایس ایچ او نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔

تہرے قتل کے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سہیل اختر سکھیرا اور سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کے احکامات جاری کیے۔ ایس پی جڑانوالہ کی نگرانی میں انویسٹی گیشن انچارج سب انسپکٹر گلزار سپرا نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا ہے۔ اعلیٰ حکام نے مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ ملزم کے خلاف مزید تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago