صوبائی تھریٹ اسیسمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران حساس تنصیبات، وی آئی پیز، سرکاری حکام، علمائے کرام اور سیکیورٹی حاصل کرنے والے دیگر افراد کی حفاظت کے انتظامات کا بغور جائزہ لیا گیا۔
وزیر داخلہ سندھ نے واضح کیا کہ سیکیورٹی اب کسی کی ذاتی سفارش یا فرمائش پر نہیں بلکہ صرف تصدیق شدہ تھریٹ اسیسمنٹ کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ صوبے بھر سے غیر ضروری اور غیر مجاز سیکیورٹی کو فوری طور پر واپس بلایا جائے۔
ضیاء الحسن لنجار نے پولیس کی اضافی گاڑیوں اور اہلکاروں کو ان کی بنیادی ڈیوٹیوں پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے۔
وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ غیر ضروری سیکیورٹی پروٹوکول کے خاتمے اور اضافی نفری کی دوبارہ تعیناتی پر مبنی ایک جامع رپورٹ جلد از جلد مرتب کی جائے تاکہ دستیاب وسائل کو عوامی تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…