خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیراعظم اور آرمی چیف کو نوبل انعام دینے کی قرارداد جمع

خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کرائی گئی ہے جس میں وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ قرارداد پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی شہلا بانو کی جانب سے اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی۔

قرارداد کے متن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملکی سول اور عسکری قیادت کی موثر سفارت کاری نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل، امریکہ اور ایران کے مابین جاری کشیدگی نے عالمی امن کو سنگین خطرات سے دوچار کر رکھا تھا اور یہ صورتحال ایک بڑے بین الاقوامی بحران میں تبدیل ہو سکتی تھی۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی امن کے فروغ کے لیے ان تینوں رہنماؤں کی خدمات کا اعتراف کیا جائے اور انہیں نوبل امن انعام کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کیا جائے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

زنجبار میں امریکی انفلوئنسر کی پراسرار موت، لواحقین کا شفاف تحقیقات کا مطالبہ

نیو جرسی سے تعلق رکھنے والی ایک امریکی فیملی اپنی بیٹی کی بیرونِ ملک پراسرار…

21 منٹس ago

مشرقی بحر الکاہل میں امریکی کارروائی، منشیات بردار کشتی پر حملے میں 4 افراد ہلاک

مشرقی بحر الکاہل میں امریکی فوج کی جانب سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے…

1 گھنٹہ ago

پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک

پشاور کے علاقے ریگی بائی پاس پر محکمہ انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی نے…

1 گھنٹہ ago

گورنر سندھ کی علاقائی امن کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کی تعریف

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے منگل کے روز وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف…

2 گھنٹے ago

ایران سے مزید 20 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

کوئٹہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ…

3 گھنٹے ago

ایران اور امریکہ کے مابین مذاکرات میں پاکستان کا کردار کلیدی ہے، ولی نصر

ایرانی نژاد امریکی ماہر تعلیم اور سیاسیات کے پروفیسر ولی نصر نے کہا ہے کہ…

3 گھنٹے ago