گورنر سندھ نہال ہاشمی نے منگل کے روز وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے وزیراعظم کی کوششوں اور خطے میں قیام امن کے لیے ان کے اقدامات کو سراہا۔
گورنر نہال ہاشمی نے وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں صوبے کے مختلف امور پر بریفنگ دی۔
اس سے قبل گورنر سندھ نہال ہاشمی نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے نہال ہاشمی کو 13 مارچ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے کامیاب دور کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں گورننس، معاشی ترقی اور عوامی بہبود کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت صوبوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور تعاون اور مدد جاری رکھے گی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…