کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ اور کراچی گیٹ وے ٹرمینل ملٹی پرپز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خرم عزیز خان نے کہا ہے کہ بندرگاہ پر بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے منصوبے پر عمل درآمد کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کارکردگی میں اضافہ، لاجسٹک اخراجات میں کمی اور عالمی منڈی میں پاکستان کی تجارتی مسابقت کو مضبوط بنانا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ ریئر ایڈمرل شاہد احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔
بریفنگ کے دوران خرم عزیز خان نے بتایا کہ برتھ نمبر 6 سے 17 تک ڈریجنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جس کے بعد برتھنگ بیسن کی گہرائی 15 اعشاریہ 5 میٹر تک پہنچ گئی ہے۔ اس بہتری سے بندرگاہ پر بڑے جہازوں کی آمد و رفت ممکن ہوگی اور کارگو ہینڈلنگ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرننگ بیسن پر کام جاری ہے جس کی تکمیل کے بعد بندرگاہ پر 350 میٹر لمبائی تک کے جہازوں کو ہینڈل کیا جا سکے گا، جبکہ اس سے قبل یہ حد 300 میٹر تھی۔ اس توسیع سے بندرگاہ ایک لاکھ 20 ہزار ٹن تک کے بلک کارگو جہازوں کو سنبھالنے کے قابل ہو جائے گی، جس سے موجودہ صلاحیت دگنی ہو جائے گی اور مال برداری کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…