Categories: Newsپاکستان

پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ خصوصی فوجی مشقیں ‘جناح-XIII’ کامیابی سے اختتام پذیر

پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ کمانڈو اور اسپیشل فورسز کی مشق جناح تیرہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ان مشقوں کا انعقاد انقرہ اور اسپارٹا میں کیا گیا جس میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز نے حصہ لیا۔

مشقوں کا بنیادی مقصد انسداد دہشت گردی کے آپریشنز سے متعلق طریقہ کار اور تکنیک کو مزید بہتر بنانا تھا۔ اس دوران بلڈنگز اور شہری علاقوں میں جنگی مہارتوں کے علاوہ دیسی ساختہ بموں یعنی آئی ای ڈی سے نمٹنے کی خصوصی تربیت بھی دی گئی۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ جناح تیرہ مشقوں نے اپنے تمام تر تربیتی اور فوجی سفارتکاری کے اہداف کو حاصل کر لیا ہے۔ دونوں ممالک کے دستوں نے مشقوں کے دوران اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل قابلیت کا مظاہرہ کیا۔ اس اقدام سے پاکستان اور ترکیہ کے مابین دیرینہ عسکری تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نیوی نے ملکی ساختہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائل نے انتہائی درستگی کے ساتھ طویل فاصلے پر اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

میزائل فائرنگ کا یہ مظاہرہ پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں اور ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ میزائل کے کامیاب تجربے کے موقع پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کے ہمراہ اہم سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago