نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ میں جاری انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے نائب وزیر برائے حکمت عملی و انٹیلی جنس جیونگ یون ڈو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
جنوبی کوریا کے نائب وزیر نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے عالمی سطح پر قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کی اہمیت کو تسلیم کیا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی انطالیہ میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکن فیدان سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ترک وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو صدر رجب طیب اردوان کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔
ترک وزیر خارجہ ہاکن فیدان نے وزیراعظم شہباز شریف کا خیرمقدم کرتے ہوئے انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صدر رجب طیب اردوان فورم کے موقع پر وزیراعظم سے ملاقات کے منتظر ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال اور روایتی مہمان نوازی پر ترک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کا دورہ ان کے لیے باعث مسرت ہے اور وہ اسے اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ وزیراعظم نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں اپنی شرکت کو اہم قرار دیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…