وزیر خزانہ کا آئی ایم ایف پروگرام میں چین کے تعمیری کردار اور تعاون کاوشوں کا اعتراف

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اسپرنگ اجلاس کے موقع پر چینی ہم منصب لان فوان سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے عالمی مالیاتی فنڈ کے پروگرام میں پاکستان کی معاونت اور آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ میں چین کے تعمیری کردار کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے چینی وزیر کو بتایا کہ پاکستان نے توسیعی فنڈ سہولت کے تیسرے اور ریزلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلیٹی کے دوسرے جائزے کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے جس کی منظوری مئی کے اوائل میں متوقع ہے۔

وزیر خزانہ نے سعودی عرب کی جانب سے تین ارب ڈالر کی اضافی ڈیپازٹ اور پانچ ارب ڈالر کے موجودہ ذخائر کی مدت میں توسیع کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر کے یورو بانڈ کی ادائیگی بھی مکمل کر لی ہے جس سے ملکی معاشی پوزیشن مستحکم ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران محمد اورنگزیب نے چین کے ساتھ پانڈا بانڈ کے اجرا، کرنسی سویپ کے انتظامات کو وسیع کرنے اور دو طرفہ تجارت میں رینمنبی کے استعمال میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت ڈیولپمنٹ بینک کے قیام کے لیے پاکستان کی غیر مشروط حمایت کا اعادہ کیا اور ستمبر میں تنظیم کی صدارت سنبھالنے کے حوالے سے تیاریوں سے آگاہ کیا۔

ادھر پیپلز بینک آف چائنہ کے گورنر پین گونگ شینگ کے ساتھ الگ ملاقات میں وزیر خزانہ نے پانڈا بانڈز کے لیے این اے ایف ایم آئی آئی سے منظوری کے عمل کو تیز کرنے کی درخواست کی۔ گورنر پین نے وزیر خزانہ کو مستقبل قریب میں بیجنگ کے دورے کی دعوت دی۔

وزیر خزانہ نے اوپیک فنڈ کے سی ای او عبدالحمید الخلیفہ سے بھی ملاقات کی جس میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے لیے فنڈنگ کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپرنگ اجلاس کے دوران عالمی معیشت پر مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا، جس کے باعث عالمی نمو میں کمی اور افراط زر میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

انطالیہ فورم: امریکا کا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

ترکی کے شہر انطالیہ میں پانچویں ڈپلومیسی فورم کے موقع پر امریکی صدر کے مشیر…

5 منٹس ago

جنگ بندی کے دوران آبنائے ہرمز تجارتی جہاز رانی کے لیے کھلی رہے گی، ایران

ایران نے اعلان کیا ہے کہ لبنان میں جاری جنگ بندی کے دوران آبنائے ہرمز…

13 منٹس ago

طلاق کے بعد حق مہر میں درج سونا، نقدی اور دیگر اشیاء کی ادائیگی لازمی قرار، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ نکاح نامے میں…

1 گھنٹہ ago

حکومتی احکامات کے باوجود ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

پاکستان میں بجلی کا شارٹ فال تین ہزار میگاواٹ سے کم ہونے کے باوجود ملک…

1 گھنٹہ ago

ایران کا جنگ بندی کے دوران آبنائے ہرمز تمام تجارتی جہازوں کے لیے کھولنے کا اعلان

ایرانی وزیر خارجہ نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو تمام…

1 گھنٹہ ago