وزیراعظم شہباز شریف کی انطالیہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

انٹالیا میں جاری ڈپلومیسی فورم کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سمیت اعلیٰ حکام شامل تھے جبکہ ترک جانب سے وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ عہدیداران شریک ہوئے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کی فورم میں شرکت کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال اور میزبانی پر ترک قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے انٹالیا ڈپلومیسی فورم کے کامیاب انعقاد پر ترک صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورم عالمی سطح پر مکالمے اور تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ صدر اردوان نے بھی اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ فورم بین الاقوامی مسائل کے حل کے لیے کلیدی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مستقل سفارتی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک ترک دوطرفہ تعلقات کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور رواں برس انقرہ میں ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کا آٹھواں اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر رجب طیب اردوان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کیا جائے گا اور مختلف شعبوں میں تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago