انطالیہ: وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں

انٹالیا ڈپلومیسی فورم کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں، جن میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انٹالیا میں منعقدہ فورم کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقاتیں کیں۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی اور کوسوو کی صدر وجوسا عثمانی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتیں انتہائی خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئیں۔ ان نشستوں کے دوران وزیراعظم شہباز شریف فورم میں شریک رہنماؤں کے درمیان توجہ کا مرکز بنے رہے۔

بات چیت میں علاقائی اور عالمی سطح پر رونما ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر غور کیا گیا۔ ان ملاقاتوں کے ذریعے پاکستان نے علاقائی اور عالمی امور پر اپنی سفارتی سرگرمیوں کو ایک بار پھر اجاگر کیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago