Categories: Newsپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف تین ملکی دورہ مکمل کر کے وطن روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکی کے کامیاب دورے مکمل کرنے کے بعد انطالیہ سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے۔ انطالیہ ایئرپورٹ پر ترک حکام نے وزیر اعظم اور ان کے وفد کو الوداع کہا۔

رخصتی کے موقع پر ایئرپورٹ پر موجود اہم شخصیات میں ترک وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل سفیر ٹولگا برمک، سفیر نیلوفر کاگسز، رکن پارلیمنٹ برہان کایاتورک اور ترکی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید شامل تھے۔

تین روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم نے تینوں برادر ممالک کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطح کے مذاکرات کیے۔ انہوں نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں باہمی تعلقات کے استحکام، علاقائی امن اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم کے ہمراہ جانے والے وفد میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی شامل تھے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے دورے کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور قطر کے دورے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے نہایت اہم ثابت ہوئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انطالیہ فورم کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے مابین بھی ملاقات ہوئی۔

اسحاق ڈار نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کو امن و استحکام کے فروغ کے لیے ایک اہم عالمی پلیٹ فارم قرار دیا۔ انہوں نے ترک قیادت بالخصوص وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی جانب سے فورم کے کامیاب انعقاد اور پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago