وزیراعلیٰ مریم نواز کا شعبہ صحت میں اصلاحات اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا جائزہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور میں صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب نے صوبے بھر میں جاری طبی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کلینک آن وہیلز پروگرام کے تحت اب تک ایک کروڑ 82 لاکھ مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے جبکہ 70 لاکھ الٹراساؤنڈ اور 12 لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ فیلڈ ہسپتالوں میں 28 لاکھ مریضوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں 4 لاکھ 48 ہزار 468 لیبارٹری ٹیسٹ اور ایک لاکھ 70 ہزار 772 ایکسرے و الٹراساؤنڈ شامل ہیں۔

مریضوں کو گھر کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں 2 ہزار 242 ذیابیطس کے مریضوں کو دو ماہ کی انسولین فراہم کی گئی۔ اسی طرح 14 ہزار 286 ہیپاٹائٹس اور 13 ہزار 864 تپ دق کے مریضوں کو بھی گھر پر ادویات پہنچائی گئیں۔ بنیادی مراکز صحت کی بحالی کے حوالے سے بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں ایک ہزار 26 اور دوسرے مرحلے میں 433 مراکز کی اپ گریڈیشن مکمل ہو چکی ہے۔ تیسرے مرحلے میں 895 مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا کام جاری ہے۔

کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز نے پنجاب بھر میں 6 کروڑ 30 لاکھ افراد کی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے جبکہ 80 لاکھ گھرانوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے۔ جی آئی ایس ٹیموں نے صوبے کے 58 ہزار 571 علاقوں کی میپنگ مکمل کر لی ہے۔

ضلعی ہسپتالوں میں کارڈیالوجی سہولیات پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ جہلم، جھنگ، میانوالی اور وہاڑی میں ایک ہزار 628 طبی طریقہ کار مکمل کیے گئے، جن میں انجیوگرافی اور اینجیوپلاسٹی سمیت دیگر اہم طبی عمل شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ضلعی ہسپتالوں میں اسٹروک مینجمنٹ سینٹرز قائم کیے جائیں اور مراکز صحت کی بحالی کا کام رواں برس مکمل کیا جائے۔ انہوں نے طبی عملے کی استعداد بڑھانے کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں نرسنگ ڈگری کی نشستوں میں اضافے کے بھی احکامات جاری کیے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago