سندھ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سکھر کے بعد حیدرآباد میں بھی پنک سکوٹرز تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ حیدرآباد کی خواتین کو جلد ہی یہ سہولت فراہم کر دی جائے گی۔
صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ اس منصوبے کے تحت خواتین کو نہ صرف مفت سکوٹرز فراہم کی جا رہی ہیں بلکہ انہیں ڈرائیونگ لائسنس، ہیلمٹ اور باقاعدہ تربیت کی سہولیات بھی دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو خود مختار بنانا اور انہیں معاشرے کا فعال حصہ بنانا سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
پیپلز بس سروس کے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے حوالے سے شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ سکھر اور شکارپور کے بعد اب حیدرآباد میں بھی اس سروس کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔ حیدرآباد میں کوہسار حیدر چوک اور حیدرآباد سے ٹنڈو الہ یار کے روٹس پر بس سروس جلد شروع کی جائے گی۔ اس کے علاوہ خیرپور سے روہڑی اور خیرپور سے رانی پور کے روٹس پر بھی پیپلز بس سروس کا آغاز کیا جائے گا۔
شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ ان منصوبوں کا بنیادی مقصد عوام کو سستی، معیاری اور آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ایسے عوامی فلاحی منصوبے متعارف کروا رہی ہے جن سے براہ راست عام آدمی، بالخصوص خواتین، نوجوان اور محنت کش طبقہ مستفید ہو رہا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…