Categories: Newsپاکستان

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کینیڈین وزیر خارجہ کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

کینیڈین وزیر خارجہ نے فریقین کے درمیان پائیدار مذاکرات اور تعمیری روابط کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا اور ان کی حمایت کا اظہار کیا۔

ملاقات میں دونوں جانب سے خطے میں دیرپا امن اور لبنان سمیت دیگر علاقوں میں مکمل جنگ بندی کی امید ظاہر کی گئی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے علاقائی استحکام اور تعاون کے لیے اپنے عزم کو دہرایا۔

قبل ازیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اس گفتگو کا محور مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال اور جاری سفارتی کوششیں تھیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے تازہ ترین دور اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے کے لیے سفارتی ذرائع کا استعمال ناگزیر ہے۔ دونوں وزراء خارجہ نے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط کوششوں اور بات چیت کے عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago