لاہور ہائی کورٹ: پی ٹی آئی رہنماؤں کی 9 مئی مقدمات میں اپیلوں پر سماعت ملتوی

لاہور ہائی کورٹ نے نو مئی کے واقعات سے متعلق کیسز میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی اپیلوں پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی ہے۔

جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مقدمات کی سماعت کی۔ عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر تھیں۔

اس کے علاوہ عمر سرفراز چیمہ اور افضل عظیم پہوڑ سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے سزائیں معطل کرنے کے لیے دائر درخواستیں بھی سماعت کے لیے لسٹ میں شامل تھیں۔

عدالت میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف سرکاری اپیل پر بھی سماعت ہونی تھی۔ تاہم، عدالت نے کسی بھی کیس پر کارروائی کیے بغیر سماعت ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ نو مئی کو پیش آنے والے جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں سزا پانے والے ملزمان کو دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago