لورالائی پولیس نے خفیہ اطلاع پر پہاڑی علاقے میں آپریشن کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ اور ایس ایس پی ڈاکٹر فہد احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کامیاب کارروائی پوڈی ٹک کے پہاڑی سلسلے میں کی گئی۔
حکام کے مطابق برآمد کیے گئے مواد میں دس کلوگرام ٹی این ٹی، آٹھ کلوگرام کالا بارود، چار آئی ای ڈی بم، گیارہ ڈیٹونیٹرز اور چھ میٹر سیفٹی فیوز شامل ہیں۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران ایک سو پینسٹھ ایس ایم جی راؤنڈز، ایک کلوگرام بال بیرنگ اور گیارہ میٹر ڈیٹونیشن کارڈ بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی جنید احمد شیخ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پولیس فرنٹ لائن پر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…