وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام حملے کو ایک سال گزرنے کے باوجود بھارت پاکستان پر لگائے گئے اپنے الزامات کا ایک بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔ بائیس اپریل دو ہزار پچیس کو پیش آنے والے اس واقعے میں چھبیس افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں سیاحوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔
ایک بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت نے نہ تو ٹھوس شواہد فراہم کیے اور نہ ہی واقعے کے حوالے سے کوئی تسلی بخش وضاحت دی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ نئی دہلی نے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے پاکستان کی پیشکش کو مسترد کر دیا جس سے بھارت کے دعووں کی ساکھ پر سوالات اٹھتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے پہلگام واقعے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل ایک ایسی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے جو کھوکھلی اور تکبر پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور اس واقعے میں متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہمدردی رکھتا ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے واقعے کی ایف آئی آر چند منٹوں کے اندر درج ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ تجزیہ کاروں نے جائے وقوعہ پر سکیورٹی کی کوتاہیوں پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی عادت ہے کہ وہ اپنے داخلی معاملات کو خارجی اور خارجی معاملات کو داخلی رنگ دے کر پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی بھارت کا اپنا اندرونی مسئلہ ہے جسے وہ بیرونی قرار دیتا ہے جبکہ کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے جسے بھارت اپنا اندرونی معاملہ بنا کر پیش کر رہا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…