محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم بنیادی طور پر خشک رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔
مغربی اور بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان کے چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جہاں صبح کے اوقات میں ہلکی بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔
خیبر پختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، تاہم چترال، دیر، سوات، باجوڑ، کرم، خیبر، کوہاٹ، پاراچنار، وزیرستان اور بنوں میں کہیں کہیں بارش اور آندھی کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم خطہ پوٹھوہار میں دوپہر کے وقت مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے، جبکہ جنوبی اضلاع میں دوپہر کے وقت گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
سندھ بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا، البتہ صوبے کے جنوبی حصوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا، تاہم کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، شیرانی، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ کے چند علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور چند مقامات پر بارش اور گرج چمک کے امکانات موجود ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…