حیدرآباد کے علاقے پھلیلی میں شادی کی تقریب کے دوران پیش آنے والے المناک حادثے میں تین بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔ متاثرہ بچے اپنے ایک رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے لیے آئے ہوئے تھے اور رات کے وقت گھر کی چھت پر سو رہے تھے کہ اس دوران وہ اوپر سے گزرنے والی ہائی وولٹیج بجلی کی تاروں کی زد میں آ گئے۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں دس، بارہ اور چودہ برس تھیں، جن میں سے دو سگے بھائی بتائے جاتے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔
حیسکو ترجمان نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کی تاریں ٹوٹی ہوئی نہیں تھیں، تاہم خدشہ ہے کہ بچے یا تو تاروں کے انتہائی قریب پہنچ گئے تھے یا پھر ان کا جسم کسی طرح تاروں سے مس ہو گیا جس کے باعث انہیں شدید کرنٹ لگا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے بجلی کی تاریں گھروں کی چھتوں اور دیواروں کے خطرناک حد تک قریب آ چکی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹنڈو طیب سمیت قریبی علاقوں میں رہائشیوں کو حفاظتی خدشات کے پیش نظر پہلے ہی نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے واقعے کے محرکات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…