نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان سے ملاقات کے دوران کہی۔ ہائی کمشنر نے نائب وزیراعظم کے دفتر میں ان سے خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان نے علاقائی امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی حمایت کا اعادہ کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس موقع پر زور دیا کہ پاکستان خطے اور اس سے باہر پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…