آزاد کشمیر کابینہ کا مشرقِ وسطیٰ میں امن کے فروغ کیلئے عسکری و سیاسی قیادت کے کردار کو خراجِ تحسین

مظفرآباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں مشرق وسطیٰ میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کے کردار کو سراہا گیا ہے۔ کابینہ نے صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی سفارتی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اہم روابط میں پاکستان کا کردار ایک امن پسند ملک کے طور پر عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ کابینہ کے مطابق اعلیٰ قیادت کے فعال کردار نے پاکستان کا عالمی وقار بلند کیا ہے جو پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کے لیے باعث فخر ہے۔

کابینہ نے ایک اور قرارداد میں گزشتہ برس پیش آنے والے پہلگام واقعے کو بھارت کی جانب سے اپنے سیاسی اور عسکری مقاصد کے حصول کے لیے رچایا گیا فالس فلیگ آپریشن قرار دیا ہے۔ کابینہ نے اس تشویش کا اظہار کیا کہ یہ واقعہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی جبر اور فوجی کارروائیوں کو جواز فراہم کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ اجلاس میں مقبوضہ علاقے میں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور غیر قانونی گرفتاریوں سمیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی۔

کابینہ کا کہنا تھا کہ اظہار رائے پر پابندیاں اور مواصلاتی بلیک آؤٹ زمینی حقائق کو چھپانے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ان اقدامات کو بین الاقوامی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ پہلگام سمیت تمام مشکوک واقعات کی شفاف اور غیر جانبدارانہ بین الاقوامی تحقیقات کروائی جائیں۔ کابینہ نے عالمی برادری اور بالخصوص اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

کابینہ نے اعادہ کیا کہ تنازعہ کشمیر ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ اجلاس میں حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی بھارتی سپریم کورٹ سے ضمانت کے باوجود دوبارہ گرفتاری اور آسیہ اندرابی سمیت ان کے ساتھیوں کو عمر قید کی سزا کو انصاف کا قتل قرار دیا گیا۔ کابینہ نے مسرت عالم بھٹ، شبیر احمد شاہ، یاسین ملک، آسیہ اندرابی اور تہاڑ جیل سمیت دیگر قیدخانوں میں بند کشمیری رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ آخر میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے کوششیں تیز کریں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر جوہری حملے کا امکان مسترد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کو…

47 منٹس ago

محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور آندھی کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں…

52 منٹس ago

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کا سخت ردعمل، قومی اتحاد پر زور

تہران (خبر رساں ادارے) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ…

3 گھنٹے ago

اقوام متحدہ کی جانب سے بھارت میں سکھ شہری کی طویل حراست کی شدید مذمت

اقوام متحدہ کے دس ماہرین نے بھارت میں جگتار سنگھ جوہل کی مسلسل قید کو…

4 گھنٹے ago

اسحاق ڈار کا پاکستان اور کینیڈا کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کینیڈا کے…

4 گھنٹے ago

ملک بھر میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان

پاکستان محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں رواں سیزن کی پہلی شدید ہیٹ ویو کی…

5 گھنٹے ago