-Advertisement-

پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات میں اضافہ

تازہ ترین

امریکا ایران کشیدگی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 ہزار پوائنٹس کی بڑی گراوٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید مندی کا رجحان رہا اور جیو پولیٹیکل کشیدگی کے...
-Advertisement-

پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان کی جانب سے اپنی فضائی حدود بند کیے جانے کے اقدام نے بھارتی ایوی ایشن کے شعبے کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی پروازوں کے دورانیے میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس سے فضائی کمپنیوں کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بھارت سے امریکہ اور یورپ جانے والی پروازوں کو اب طویل اور مہنگے فضائی راستے اختیار کرنے پڑ رہے ہیں۔ طویل سفر کے باعث بھارتی طیاروں کو ایندھن بھروانے کے لیے دیگر ممالک میں اضافی اسٹاپس کرنے پڑ رہے ہیں جس سے نہ صرف وقت ضائع ہو رہا ہے بلکہ فضائی کمپنیوں کی مشکلات اور اخراجات میں بھی کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔

ماہرین کا تخمینہ ہے کہ اگر پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کو سالانہ آٹھ سو ملین ڈالر تک کا بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر بھارتی فضائی کمپنیوں کو اپنے کئی بین الاقوامی روٹس پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔

اس دوران سکھ رہنماؤں نے پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ علاقائی فضائی اور سکیورٹی امور کے تناظر میں پاکستان کا ردعمل ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر سامنے آیا ہے جو اپنی فضائی حدود کے تحفظ اور علاقائی سلامتی کو مقدم رکھتا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -