لاہور (نمائندہ خصوصی) پاک فوج کے بہادر افسر کیپٹن ارباز خان نے معرکہ حق کے دوران جوانوں کی شاندار جرات اور بہادری کی داستانوں کو تازہ کر دیا۔ آپریشن بنیان المرصوص کی پہلی برسی کے موقع پر قوم سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ارباز خان کا کہنا تھا کہ اس معرکے کے بعد ان کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔
کیپٹن ارباز خان نے محاذ پر درپیش مشکل حالات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہیں احکامات موصول ہوئے تو دشمن کے ڈرونز ان کے گن پلیٹ فارم کے اوپر پرواز کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس نازک صورتحال کے باوجود ہم نے جوابی کارروائی کی جو ہماری تربیت اور مکمل تیاری کا منہ بولتا ثبوت تھی۔
ان کی غیر معمولی بہادری اور فرض شناسی کے اعتراف میں انہیں چیف آف آرمی اسٹاف کمینڈیشن کارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز ان کی فرض سے بڑھ کر دکھائی گئی جرات اور خدمات کا اعتراف ہے۔
بھارت کے آپریشن سندور کے جواب میں پاک فوج کی تیز رفتار اور موثر جوابی کارروائی نے دشمن کو شدید ہزیمت سے دوچار کیا اور اسے پسپائی پر مجبور کر دیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…