خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 22 دہشت گرد ہلاک

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد بھارت کے آلہ کار فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے۔

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سکیورٹی فورسز نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 خوارج کو جہنم واصل کیا۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں نے زندہ پکڑے جانے کے خوف سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک دس سالہ معصوم بچہ شہید ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔ یہ عناصر علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں کسی بھی باقی ماندہ خارجی کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کے ویژن عزم استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز کی انسداد دہشت گردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہتے ہوئے دہشت گردوں کی ہلاکت پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے الگ الگ بیانات میں دونوں رہنماؤں نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گرد خطے میں دیرپا امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے آپریشن کے دوران دس سالہ بچے کی شہادت پر گہرے دکھ اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کو شکست دیں گے اور عالمی امن کے قیام میں اپنا قائدانہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بچے کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے اپنی جان بچانے کے لیے کی گئی بزدلانہ فائرنگ انسانیت کے خلاف ناقابل تلافی جرم ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے لیے صبر کی دعا کی اور دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید مذمت کی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago