پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کا قبل از حج آپریشن لاہور سے شروع ہو گیا ہے جس کے تحت پہلی پرواز مدینہ منورہ کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی حج پرواز پی کے 747 تین سو دس عازمینِ حج کو لے کر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔ ابتدائی مرحلے میں تمام حج پروازیں مدینہ منورہ کے لیے روانہ کی جا رہی ہیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے مجموعی طور پر بارہ ہزار سے زائد عازمینِ حج کو چونتیس خصوصی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔
روانگی کے موقع پر ایئرپورٹ پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی آئی اے کے اسٹیشن مینیجر اشفاق اعوان، ڈسٹرکٹ مینیجر واجد سلیم اور دیگر اعلیٰ حکام نے عازمین کو رخصت کیا۔ اس موقع پر پی آئی اے کی جانب سے عازمینِ حج میں چھتریاں بھی تقسیم کی گئیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…