وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے ترک ہم منصب ہاکان فیدان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں علاقائی امن، سفارتی پیش رفت اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ کو پاکستان کی سفارتی کوششوں اور اہم پیش رفت سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے۔
پاکستان نے اس موقع پر خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا سفارتی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ امور پر بھی بات چیت کی اور پاکستان کی جانب سے علاقائی استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں پر زور دیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین سفارتی روابط کو مزید مستحکم اور فعال بنایا جائے گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…