محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ کے مطابق ملک کے کسی بھی حصے میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گرم موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔
آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں 19، لاہور میں 28، کراچی میں 27، پشاور میں 20، کوئٹہ اور مظفرآباد میں 18، گلگت میں 12 جبکہ مری میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر کے مختلف شہروں میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ سری نگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں صبح کا درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ جموں میں 27، لیہہ میں 6 جبکہ پلوامہ اور بارہمولہ میں درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…