Categories: Newsپاکستان

پنجاب میں دفعہ 144 اور ڈرون اڑانے پر پابندی میں 30 روز کی توسیع

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے جس کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی برقرار رہے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عوامی تحفظ کو یقینی بنانے، امن و امان برقرار رکھنے اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

پابندی کا یہ حکم نامہ 25 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہالز اور مارکیز میں منعقدہ ان ڈور تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی تاہم ان کے محفوظ آپریشن کی تمام تر ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

حکام نے صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago