لاہور میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث لیسکو کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جس کے نتیجے میں شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 200 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جبکہ تکنیکی خرابیوں کے باعث بھی کئی مقامات پر بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔
لیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بجلی کی طلب 3398 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ کل سپلائی 3710 میگاواٹ رہی۔
ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیڈرز کی بحالی کا کام مرحلہ وار جاری ہے۔ فیلڈ عملے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بند کیے گئے فیڈرز کو جلد بحال کر دیا جائے گا۔
انتظامیہ نے صارفین سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور متاثرہ نظام کو جلد از جلد فعال کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…