پشاور میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے باڑہ اکاخیل میں ڈرون حملے کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔
مظاہرین حیات آباد ٹول پلازہ پر ایک کم سن لڑکی کی مشتبہ کواڈ کاپٹر حملے میں ہلاکت کے خلاف جمع ہوئے تھے تاکہ اپنے غم و غصے کا اظہار کر سکیں۔ احتجاج کے دوران پولیس نے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا اور فائرنگ کی جس سے صورتحال کشیدہ ہو گئی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ معاملے کی مکمل چھان بین کی جائے اور فائرنگ کے ذمہ داران کا تعین کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ہونے والے ڈرون حملے میں چھ افراد زخمی ہوئے تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ باڑہ بازار کے قریب پیش آیا تھا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…