Categories: Newsپاکستان

کیمبرج کی جانب سے اے لیول کا پرچہ مبینہ طور پر لیک ہونے کی تحقیقات کا آغاز

کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے جون 2026 کے امتحانی سلسلے کے دوران پیپر لیک ہونے کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ترجمان کیمبرج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے کو پیپر لیک ہونے کی خبروں کا علم ہے اور ان کی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ مزید معلومات جون 2026 کے امتحانات کے اختتام پر فراہم کی جائیں گی۔

یہ پیش رفت ایڈوانسڈ سبسیڈیری میتھمیٹکس پیپر ون، کوڈ پیور میتھمیٹکس 1 (9707) کے مبینہ طور پر امتحان سے قبل لیک ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق پیپر حل شدہ اور غیر حل شدہ دونوں شکلوں میں امتحان سے کئی گھنٹے قبل ہی وائرل ہو چکا تھا۔

آن لائن پلیٹ فارمز بشمول ریڈٹ اور واٹس ایپ پر پیپر کی دستیابی کے دعوے کیے گئے ہیں۔ کچھ طلباء کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپر کو ایک موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے فروخت بھی کیا گیا۔ کراچی کے ایک نجی اسکول کے امتحانی مرکز میں طلباء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ پیپر پہلے سے ہی سوشل میڈیا پر موجود تھا جس سے ان کے نتائج اور تھریش ہولڈ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ برٹش کونسل کے نمائندوں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ طلباء کے تحریری بیانات قلمبند کر لیے ہیں۔

کیمبرج کے موجودہ امتحانی نظام میں یہ واقعہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس بار مکمل حل شدہ پیپر لیک ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ گزشتہ برس بھی کچھ پیپرز کے سوالات سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے تاہم اس بار معاملہ زیادہ سنگین دکھائی دیتا ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم ماضی میں بھی ایسے واقعات پر انکوائری کر چکی ہے لیکن کیمبرج کی جانب سے تحقیقاتی نتائج یا ذمہ داروں کے خلاف کی گئی کارروائی کی تفصیلات وزارت کے ساتھ کبھی شیئر نہیں کی گئیں۔ سیکیورٹی پروٹوکول کے مطابق امتحانی پرچے مرکز سے باہر نہیں جا سکتے کیونکہ طلباء براہ راست پرچے پر ہی جوابات تحریر کرتے ہیں۔

دریں اثنا سوشل میڈیا پر ایک نامعلوم شخص نے پیپر لیک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کیمبرج انتظامیہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے طریقہ کار میں تبدیلی نہ لائی گئی تو مزید پیپرز بھی لیک کیے جائیں گے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago