Categories: Newsپاکستان

پنجاب کی جیلوں کو خواندگی سے پاک کرنے کا فیصلہ، 44 جیلوں میں تعلیمی مراکز قائم

پنجاب حکومت نے جیل اصلاحات کے ایجنڈے کے تحت صوبے بھر کی 44 جیلوں میں خواندگی کا ایک وسیع پروگرام شروع کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد جیلوں کو اصلاحی مراکز میں تبدیل کرنا اور قیدیوں میں شرح خواندگی کو سو فیصد تک پہنچانا ہے۔

ٹاسک فورس کے چیئرمین رانا منان خان اور سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا دورہ کیا اور وہاں قائم تعلیمی مراکز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اساتذہ اور طلباء سے ملاقات بھی کی۔ تقریب میں آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ڈی جی لٹریسی عاصم جاوید اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

صوبہ بھر کی 44 جیلوں میں مجموعی طور پر 176 تعلیمی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں ایک ہی وقت میں 17 ہزار 600 قیدی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ بڑی جیلوں میں 15 جبکہ چھوٹی جیلوں میں چار مراکز کام کر رہے ہیں۔ پروگرام کے تحت پڑھنے اور پڑھانے والے قیدیوں کو ان کی تعلیمی سرگرمیوں کے عوض سزاؤں میں چھوٹ دی جائے گی جبکہ جیلوں میں ہی تعلیم یافتہ قیدیوں کو بطور استاد تعینات کیا گیا ہے جنہیں محکمہ لٹریسی کی جانب سے معاوضہ بھی ادا کیا جائے گا۔

رانا منان خان نے کہا کہ جیلوں میں داخل ہونے والے ہر قیدی کی تعلیمی جانچ لازمی قرار دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیدیوں کی تیار کردہ مصنوعات کی فروخت کے لیے ایک جدید نظام متعارف کرایا گیا ہے تاکہ انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکے۔

سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے واضح کیا کہ اگر کوئی قیدی تعلیم مکمل کرنے سے پہلے رہا ہوتا ہے تو محکمہ لٹریسی جیل سے باہر بھی اس کی تعلیم جاری رکھنے کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں 40 ہزار پروبیشنرز کے لیے بھی ایڈلٹ لٹریسی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر قاضی کے مطابق جیلوں میں فیملی ملاقاتوں کے لیے بہتر انتظامات، ویلفیئر اسٹورز اور صحت کے پروگرام بھی اصلاحاتی عمل کا حصہ ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago