فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اعلان کیا ہے کہ ایف پی سی سی آئی اور اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے 14 مئی 2026 کو کراچی میں آئی سی سی ڈی ہیڈکوارٹرز میں ایگری فوڈ گلوبل انویسٹمنٹ اینڈ پارٹنرشپ کانفرنس و ایکسپو کا انعقاد کیا جائے گا۔
عاطف اکرام شیخ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سرمایہ کاری کے فروغ، بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور پاکستان کی زرعی و زرعی صنعتوں کے وسیع تر امکانات کو بروئے کار لانے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی اس تعاون کی مکمل حمایت کرتا ہے اور زرعی و غذائی شعبے میں مقامی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بامعنی روابط قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر کے مطابق یہ تقریب تجارتی روابط بڑھانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے شعبہ زراعت کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔
اس تقریب کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے تمام صوبوں کے ایگریکلچر چیمبرز کے نمائندوں کے علاوہ کھاد، بیج، کیڑے مار ادویات اور متعلقہ صنعتوں کے قائدین کو مدعو کیا جائے گا۔ کانفرنس میں تعلیمی ماہرین اور اہم چیمبرز آف کامرس کے عہدیداران بھی شرکت کریں گے۔
عاطف اکرام شیخ نے واضح کیا کہ بدلتی ہوئی علاقائی و عالمی صورتحال کے پیش نظر اس تقریب میں بین الاقوامی وفود اور سفارتی برادری کے ارکان کی شرکت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ تقریب کے کامیاب انعقاد کے لیے ایف پی سی سی آئی اور آئی سی سی ڈی کے مابین روایتی اشتراک کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…