Categories: Newsپاکستان

کراچی: سندھ رینجرز کی کارروائی، ‘پاپا گینگ’ کا سرغنہ گرفتار

سندھ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت نعمان احمد عرف پاپا ولد ظہور احمد کے نام سے ہوئی ہے جو پاپا گینگ کا سربراہ ہے۔ ملزم کے قبضے سے دو چھینے گئے موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی، کورنگی، گلستان جوہر، ملیر اور ملحقہ علاقوں سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، فائرنگ، پولیس مقابلوں اور موٹر سائیکل و موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم اب تک 200 سے 250 ڈکیتی کی وارداتوں، 40 سے 50 موٹر سائیکلیں، 300 سے 400 موبائل فونز اور 50 سے 60 لاکھ روپے نقدی لوٹنے کا اعتراف کر چکا ہے۔

گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ بھینس کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی بھی ہوا تھا جبکہ شاہ فیصل کالونی میں پولیس مقابلے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ ملزم ایک عادی مجرم ہے جو اس سے قبل پنجاب میں بھی ڈکیتی کے الزامات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ اس کے خلاف کراچی اور پنجاب کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے دو ساتھیوں کو پہلے ہی گرفتار کر کے جیل بھیجا جا چکا ہے جبکہ گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ملزم کو برآمد شدہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر دیں۔ ترجمان نے یقین دہانی کرائی کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago