ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگز مین اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر پہلی بار فائنل میں پہنچ گئے

حیدرآباد کنگز مین نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل کے لیے پہلی بار کوالیفائی کر لیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو دو رنز سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز ہی بنا سکی۔ میچ کے آخری اوور میں حیدرآباد کے فاسٹ بولر حنان شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ رنز کا دفاع کیا اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

اس سے قبل اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ حیدرآباد کنگز مین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 186 رنز بنائے۔ عثمان خان نے 30 گیندوں پر ناقابل شکست 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے شامل تھے۔ کوسل پریرا نے 37، کپتان مارننس لبوشین نے 39 اور صائم ایوب نے 38 رنز بنائے۔ اسلام آباد کی جانب سے عماد وسیم نے دو، جبکہ کرس گرین، رچرڈ گلیسن اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے مارک چیپمین 43 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حیدر علی نے 31 اور ڈیون کونوے نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ حیدرآباد کے حنان شاہ اور محمد علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حیدرآباد کے کپتان مارننس لبوشین نے کہا کہ ٹیم نے ہر طرح کے حالات کے لیے تیاری کر رکھی تھی اور کھلاڑیوں نے میدان میں بھرپور توانائی کا مظاہرہ کیا۔

ایونٹ کا فائنل مقابلہ اب اتوار کو لاہور میں حیدرآباد کنگز مین اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago