-Advertisement-

گلستانِ جوہر: کیفے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، مقدمہ درج

تازہ ترین

ایران: بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کے دوران 14 فوجی ہلاک

ایران کے شمال مغربی صوبے زنجان میں ناکارہ بارودی مواد کو تلف کرنے کے دوران ہونے والے ایک دھماکے...
-Advertisement-

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع ایک کیفے میں پیش آنے والے فائرنگ کے افسوسناک واقعے کا مقدمہ پولیس نے درج کر لیا ہے۔ اس واقعے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا تھا۔

مقدمے میں کیفے کے منیجر اور سیکیورٹی گارڈ سمیت پانچ نامزد ملزمان اور دو سے تین نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ جمعرات کی شب پیش آیا جب معمولی تلخ کلامی نے گولیوں کے تبادلے کی شکل اختیار کر لی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق جھگڑے کی ابتدا اس وقت ہوئی جب کیفے انتظامیہ نے نوجوانوں کے ایک گروپ کو فیملی سیکشن میں بیٹھنے سے منع کیا۔ مذکورہ افراد کیفے سے چلے گئے لیکن کچھ دیر بعد مزید ساتھیوں کے ہمراہ واپس آئے اور عملے سے شدید جھگڑا شروع کر دیا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے سیکیورٹی گارڈ پر حملہ کر کے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی۔ اس دوران گارڈ کو زمین پر گرا کر مارا پیٹا گیا جس کے بعد گارڈ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ۲۲ سالہ نجیب اللہ ولد نیاز علی موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ عدنان ولد خالد حسین گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -