Categories: Newsپاکستان

دنیا اب بھارت کی دہشت گردی کی حمایت کا اعتراف کر رہی ہے: عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص اور معرکہ حق میں کامیابیوں نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک نئی اور مستحکم حیثیت عطا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا تسلیم کرتی ہے کہ بھارت عالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والا ملک ہے۔

اسلام آباد میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سفارتی، بیانیہ سازی اور عسکری محاذوں پر پاکستان کی کامیابی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار ہیں جبکہ بھارت کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو اس لعنت کو فروغ دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ برس مئی میں بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا جس کا پاکستان نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا اور ایک آزادانہ، منصفانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

عطا اللہ تارڑ نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے فوری ردعمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جنگی حکمت عملی نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستانی افواج نے بھارتی فضائیہ کے آٹھ طیاروں کو مار گرایا تھا۔

تقریب کے بعد وفاقی وزیر نے طلبہ کے ہمراہ شمعیں روشن کر کے آپریشن بنیان المرصوص کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago